نئی دہلی،3اکتوبر(ایجنسی) ہندستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران شاہی جامع مسجد دہلی کے امام مولانا سیداحمد بخاری نے خطہ میں امن کی بحالی کے لئے دونوں ملکوں سے مذاکرات کا راستہ اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کا راستہ پورے خطے کےلئے انتہائی تباہ کن ثابت ہوگا اس لئے اس سے دونوں ملکوں کو گریز کرنا چاہئے ۔
18px; text-align: start;">آج یہاں جاری کردہ ایک بیان میں امام بخاری نے وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سے خطے میں امن کی بحالی کے لئےمذاکرات کا راستہ اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ہندستان اور پاکستان دونوں کے مفاد میں نہیں ہے اور بات چیت کے ذریعہ کسی بھی مسئلہ کا حل نکل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندستان اور پاکستان کے درمیان ماضی کی جنگوں کے نتائج ہمارے سامنے ہیں۔